29 اگست 2017 - 10:00
کابل میں امریکی سفارتخانے میں خودکش دھماکہ، 9 افراد ہلاک و زخمی + تصاویر

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خودکش دھماکے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 8 زخمی ہو گئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خودکش دھماکے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 8 زخمی ہو گئے۔

افغان وزارت صحت کے افسرکا کہنا ہے کہ خودکش دھماکا کابل میں امریکی سفارتخانے کے قریب ہوا جس میں ایک شخص ہلاک اور8 زخمی ہو گئے۔

سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیاہے، ریسکیو ٹیمیں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

دھماکے سے قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے تاہم ابھی تک کسی بھی تنظیم نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

.......

/169